ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سی بی ایس ای نے ملک بھرکے طلبہ کودی بڑی راحت، نیا قانون فوری طور پر نافذ ہوگا

سی بی ایس ای نے ملک بھرکے طلبہ کودی بڑی راحت، نیا قانون فوری طور پر نافذ ہوگا

Thu, 23 Nov 2017 00:02:08    S.O. News Service

نئی دہلی،22؍ نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مرکزی ثانوی تعلیم بورڈ (سی بی ایس ای)نے دسویں اور بارہویں پاس کرنے والے طالب علموں کو ایک بڑی راحت دی ہے۔سی بی ایس ای کے نئے فیصلے کے تحت اب طالب علموں کو ان سرٹیفکیٹ میں لکھے نام میں تبدیلی کو لے کر زیادہ وقت ملے گا۔سی بی ایس ای کے مطابق اب طالب علموں کے پاس پانچ سال کا وقت ہو گا۔اس سے پہلے طالب علموں کو دسویں اور بارہویں کا امتحان پاس کرنے کے ایک سال کے اندر ہی نام بدلوانے کا کام کرنا پڑتا تھا۔سی بی ایس ای کے نئے سرکلر کے مطابق اب طالب علم اپنے نام، اپنے والدین کے نام میں امتحان پاس کرنے کے سال سے اگلے پانچ سال کے اندرکرانا ہوگا۔سی بی ایس ای نے اپنے سرکلر میں کہا ہے کہ نئے قانون سال 2015 کے بعد پاس ہوئے طالب علموں پر ہی نافذ ہوگا۔بورڈ نے تمام زونل آفس کو اس قانون کو فوری طور پر نافذ کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔


Share: